ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں بس راہ گیر پر چڑھ گئی؛ موقع پر موت

بھٹکل میں بس راہ گیر پر چڑھ گئی؛ موقع پر موت

Thu, 29 Dec 2022 20:40:35    S.O. News Service

بھٹکل 29 دسمبر (ایس او نیوز)  نیشنل ہائی وے فورلائن کا  کام ابھی مکمل بھی نہیں ہوا ہے، مگر بڑھتے حادثات سے بھٹکل کے عوام میں سخت تشویش پائی جارہی ہے۔ تازہ واردات تعلقہ کے شرالی میں پیش آئی جس میں نیشنل ہائی وے کو کراس کرنے کےدوران ایک تیز رفتار بس  راہ گیر پر ہی چڑھ گئی اور راہ گیر موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

حادثہ  شرالی، ماون کٹہ نیشنل ہائی وے پر جمعرات کو پیش آیا۔

مہلوک کی شناخت ہونپّا تمیّا نائک (69) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ہونپّا روڈ کراس کررہا تھا کہ  ہبلی سے مینگلور جانے والی تیز رفتارپرائیویٹ بس کی زد میں آگیا۔ حادثے  میں  اس کے جسم کے چیتھڑے سڑک پر بکھر گئے اور اس نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔

عوام کا کہنا ہے کہ  فورلائن ہائی وے کا کام ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے، مگر ہائی وے  کی تعمیر کے دوران  عوام کو پیدل چلنے کے لئے نہ کوئی فٹ پاتھ بنائی گئی ہے اور نہ ہی ہائی وے کو کراس کرنے کے لئے کسی طرح کا انتظام کیا گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ  فورلائن   کا کام   غیر  سائٹیفک ہونے کی وجہ سے عوام  کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑرہا ہے۔

حادثے کو لے کر مرڈیشور پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔


Share: